پاکستان

معرکۂ حق میں اللّٰہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں اللّٰہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل اور رحمت سے مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتری۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ملٹی ڈومین وار میں شسکت دی، یہ بات پاکستانی بچوں کے ساتھ ہندوستانی بچے بھی جانتے ہیں لیکن یہ الگ بات ہے کہ وہ اسے تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بہت مکاری سے بیانیہ بنایا کہ پاکستان دہشت گردی کرتا ہے لیکن یہ لوگ خود دہشت گردی میں ملوث ہیں اور دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن پاکستان نے جو سوالات اٹھائے تھے وہ اب بھی جوں کے توں موجود ہیں، جواب دیں کون لوگ تھے جنہوں نے یہ کروایا؟ بھارت بتائے کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت کے لیے نصیحت ہے کہ سچ بولنا سیکھے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button