
بین الاقوامی
کمرشل جہاز پر امریکی حملے کے بعد ایران نے بھی عراقی سمندر کے قریب جہاز پر کروز میزائل داغ دیا
ایرانی کمرشل جہاز پر امریکی حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کر دی۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق عراقی سمندری حدود کے قریب امریکا اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہاز پر کروز میزائل سے حملہ کیا ہے جس سے جہاز پر دھماکا ہوا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کا فیصلہ کُن جواب دیں گے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں، یہ لوگ باخوبی جانتے ہیں کہ یہ کھوکھلی دھمکی نہیں ہے، ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔



