بین الاقوامی

ایران کے طاقتور ہونے کا مغرب کا دیرینہ ڈراؤنا خواب حقیقت بن گیا: علی اکبر ولایتی

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ ایران کے طاقت ور ہونے سے متعلق مغرب کا دیرینہ ڈراؤنا خواب اب حقیقت بن گیا ہے۔

ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران مزید مضبوط ہو رہا ہے اور تزویراتی نقشہ دوبارہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے  لیے عارضی معاہدے کی ضرورت ہے، خطے میں سمجھوتے کا خواب دیکھنے والے بہت بڑی تزویراتی غلطی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طاقت کے نئے توازن اور علاقائی نظم کی تشکیل مزاحمتی محاذ کو کمزور کر کے ممکن نہیں، سفارتی خوش فہمیوں کی بھاری قیمت ہوتی ہے۔

علی اکبر ولایتی نے یہ بھی کہا ہے کہ پائیدار امن بے بنیا دعوؤں کے بجائے طاقت کے متوازن نظام میں پروان چڑھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button