جرائم

انمول عرف پنکی کے اہلخانہ بھی منشیات فروشی میں ملوث نکلے

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے اہلِ خانہ کا بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، اس کے 3 بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ کے 3 بھائی ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش منشیات فروشی میں ملوث ہیں، شوکت بخش منشیات فروشی کے لیے خاص کارندہ ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پنکی کے بھائیوں کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں، ملزم شوکت بخش 2024ء میں بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہوا تھا۔

حکام کے مطابق ریاض بلوچ اور ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button