پاکستان

باجوڑ کے قریب پہاڑ سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

باجوڑ اور مہمند کے سرحدی پہاڑ سے پولیس اہل کار کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل ناظم اللّٰہ کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی سعید الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل پر تشدد کیا گیا اور پھر گولیاں ماری گئیں۔

شہید کانسٹیبل ناظم اللّٰہ تھانہ برنگ کی سند غاڑہ پوسٹ پر تعینات تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button