
سی پی این ای کاپنجاب کمیٹی 2026-27 کی تشکیل کا اعلان
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے سال 2026-27کے لیے پنجاب کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کمیٹی 2026-27کا چیئرمین ایاز خان اور ڈپٹی چیئرمین میاں حسن احمد کو مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر اراکین میں کاظم خان، بابر نظامی، ضیاء تنولی، جمیل اطہر قاضی، ندیم بسرا، ڈاکٹر زبیر محمود، ذوالفقار احمد راحت، علی احمدڈھلون، تنویر شوکت، وقاص طارق فاروق، محمد اویس رازی، فرخ شہباز وڑائچ، محمد اکمل چوہان، سردار عبیدالعلیم، سردار طاہر محمود، امتیاز روحانی، شہزاد امین، عثمان غنی سیفی، سید انتظار حسین زنجانی، اسلم میاں اور صفدر علی خان شامل ہیں۔
اس کمیٹی کا مقصد صوبہ پنجاب میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔پنجاب میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا۔



