
حیرت انگیز
مارکیٹ سے خریدے گئے سلاد سے زندہ مینڈک نکل آیا
مغربی آسٹریلیا میں ایک کسان سپر مارکیٹ سے خریدے ہوئے سلاد میں زندہ مینڈک دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریز اسموکر نامی کسان اپنے گھر اسٹیک اور سلاد تیار کر رہے تھے جب انہوں نے سپر مارکیٹ سے خریدے ہوئے سلاد کے پتے نکالنے کے لیے شاپر کھولا تو سلاد کے پتوں کے ساتھ ایک زندہ مینڈک دیکھا۔
جب ریز اسموکر نے گھر والوں کو بتایا تو پہلے تو گھر والوں کو ان کی اس بات پر یقین نہیں آیا پھر اُنہوں نے سلاد والا شاپر کمرے میں لا کر دکھایا جس میں سلاد کے ساتھ ایک زندہ مینڈک بھی موجود تھا۔
ریز اسموکر کے گھر والوں نے میڈیا کو بتایا کہ سلاد میں چھپا ہوا ایک چھوٹا سا مینڈک دیکھ کر ہم سب ریز اسموکر پر تھوڑا ہنس پڑے، پھر ہم نے اس مینڈک کا نام ’گریگ‘ رکھ دیا اور اسے قریبی تالاب میں چھوڑ دیا۔



