پاکستان

منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی کا 500 کے وی گرڈ سٹیشن گٹی، فیصل آباد کا دورہ

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے 500 کے وی گرڈ سٹیشن گٹی، فیصل آباد کا دورہ کیا جو پاکستان کے قدیم ترین 500 کے وی گرڈ سٹیشنز میں سے ایک ہے اور 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو، جنرل منیجر ایسیٹ مینجمنٹ (نارتھ) انجینئر انیس احمد، جنرل منیجر (پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ) انجینئر سجاد حیدر سید، چیف انجینئر (میٹریل پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ) اور چیف انجینئر ایسیٹ مینجمنٹ (نارتھ) بھی ان کے ہمراہ تھے۔

منیجنگ ڈائریکٹر کو گرڈ سٹیشن کی آپریشنل صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایسیٹ مینجمنٹ ٹیم کو ہدایت کی کہ پرانے آلات اور تنصیبات کی حالت کی بنیاد پر نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ترسیلی نظام کی صحت کے مطابق بروقت دیکھ بھال اور تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔ انجینئر الطاف حسین ملک نے گرڈ سٹیشن میں وئیر ہائوس کے جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ ٹیم کو ہدایت دی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار تیز کی جائے۔

انہوں نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ این جی سی موثر ایسیٹ مینجمنٹ کے ذریعے قومی ترسیلی نظام کو مضبوط، قابل اعتماد اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button