
ایرانی وفد پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے بعد واپس روانہ ہوگیا
ایرانی وفد پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وزیراعظم ،فیلڈ مارشل اور دیگر حکام سے ملاقاتوں میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی جہاں تعریف کی وہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل بدلتے بیانات اور دھمکیوں کی وجہ سے ایرانی عوام اور ایرانی قیادت میں بڑھتی ہوئی تشویش اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ان بیانات کی وجہ سے ایرانی قیادت امریکہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے لیکن مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہتی ہے انہوں نے بعض اپنی داخلی مجبوریوں کا بھی بتایا ہے تاہم پاکستانی قیادت کی جانب سے انھیں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی ہے جس پر ایرانی وفد نے خصوصی شکریہ ادا کیا ہے بلاواسط مذاکرات کا عمل جاری رہے گا تاہم ایران امریکہ براہ راست مذاکرات کےلیے امریکہ کو اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا ۔۔



