
آنے والے دنوں میں سیاسی منظرنامہ بدل سکتا ہے، ذرائع کا دعویٰ
اسلام آباد (رپورٹ ضیا تنولی) سیاسی حلقوں میں ایوانِ صدر سے متعلق ممکنہ تبدیلیوں پر گفتگو جاری ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں آئینی عہدوں کے حوالے سے بعض امور زیرِ غور آ سکتے ہیں، تاہم اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان یا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے اندر مختلف معاملات پر مشاورت کا عمل جاری رہتا ہے اور مستقبل میں بعض ذمہ داریوں میں ردوبدل بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کسی شخصیت کے نام پر باقاعدہ اتفاق یا سرکاری سطح پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اتحادی جماعتوں کے کردار اور آئندہ حکمتِ عملی سے متعلق بھی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ بعض رہنماؤں کو مستقبل میں اہم ذمہ داریاں دیے جانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال پر ابھی حتمی تصویر واضح ہونا باقی ہے اور کسی بھی پیش رفت کا انحصار آئندہ سیاسی مشاورت پر ہوگا۔



