پاکستان

26 سے 31 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ

)26 سے 31 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ،این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی)نے 26 تا 31 مئی کے دوران ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور اس دوران مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

این ای او سی کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر شمالی علاقوں بشمول خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش جبکہ سندھ، بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔

گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث تیزی سے پگھلتے گلیشئرز لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے میں اضافہ کر رہے ہیں۔

مزید برآں ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس، استور، شگر، چترال، کالام، بالائی کوہستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔ این ڈی ایم نے شمشال، عطاآباد جھیل، کریم آباد، گلمیت ششکت بالا اور پاسو کے درمیان رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے لیے حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شگر ویلی روڈ، سکردو روڈ، دیوسائی روڈ اورشاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز اور گلیشیائی جھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث درکوٹ، لاشٹ، ریشن، بونی، بد سوات، شسپر، گلگن، ہنارچی، روشن اور کمراٹ کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے ،شمالی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور تیزی سے پگھلتے گلیشئرز کے باعث پہاڑی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی ، ہنزہ، غزر، دیامیر، استور، گھانچے، شگر، چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

وسطی اور مشرقی سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان موجود رہے گا ان علاقوں میں جیکب آباد، کمبر شہداد کوٹ، دادو جام شورو، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، گوٹکی اور میرپور خاص شامل ہیں۔ مغربی اور مشرقی بلوچستان کے علاقے بشمول چاغی، واشوک، خاران، تربت، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، سبی، لہری، نصیر آباد اور جعفر آباد شدید گرمی کے لپیٹ میں رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button