پاکستان

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان نے ون چائنا پالیسی پر مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button