
پاکستان
پنجاب: مختلف شہروں سے 21 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و دھماکا خیر مواد برآمد
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 21 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پیر شمس کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بی ایل اے کے دہشت گرد عبداللطیف کو بھی دھماکا خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔
یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں مصباح، سمیع اللّٰہ، گلاب خان ریمان، طور خان، زارین شاہ، ضیاء الرحمٰن، عظیم اللّٰہ اور عبدالصمدام بھی شامل ہیں۔



