پاکستان

آئینِ پاکستان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کشوں کی قربانیاں جدید مزدور حقوق کی بنیاد ہیں اور اِن کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ منصفانہ اجرت اور باوقار حالاتِ کار ہر مزدور کا بنیادی حق ہے جبکہ شکاگو کے مزدوروں کی تاریخی جدوجہد انسانی وقار کی علامت ہے۔

صدرِ مملکت نے 8 گھنٹے کام، 8 گھنٹے آرام اور 8 گھنٹے ذاتی وقت کے اصول کو انتہائی اہم قرار دیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور ریاست استحصال کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button