
آسٹریا کے سفیر کی منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر الطاف حسین ملک سے ملاقات
پاکستان میں آسٹریا کے سفیر Mr. Wolfgang Oliver Kutschera نے آج این جی سی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک سے ملاقات کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے آسٹرین سفیر اور اینڈریٹز ہائیڈرو کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اینڈریٹز ہائیڈرو ایک عالمی شہرت یافتہ آسٹرین کمپنی ہے جو پاکستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہے۔
ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کے توانائی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے این جی سی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آسٹریا کے سفیر نے مستقبل میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے آسٹریا کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انجینئر الطاف حسین ملک نے آسٹرین سفیر اور وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مسلسل روابط اور دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
این جی سی آسٹریا کے سفارتخانے کی جانب سے اس مثبت پیش رفت کو سراہتی ہے




