پاکستانکاروبار

پٹرول اور ڈیزل 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مزید مہنگے کردیئے گئے

حکومتِ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 25 آج اپریل 2026 سے ہوگیا،

وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول دونوں کی قیمتوں میں 26روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،

اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 353 روپے 42 پیسے سے بڑھا کر 380روپے 19پیسے فی لٹر مقرر جبکہ موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 366روپے 58پیسے سے بڑھا کر 393روپے 35پیسے فی لٹر کر دی گئی ،

حکام کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ ہفتے کیلئے نافذ العمل ہوں گی،معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے،

جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات پڑینگے۔ ادھر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے حتی المقدور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے کا بوجھ خود برداشت کیا، تاہم اب مالی دباؤ کے باعث یہ اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے،

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی کرتے ہوئے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق مٹی کا تیل 63روپے 60پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ، جس کے بعد نئی قیمت 365 روپے 21پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ،

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 428روپے 81پیسے فی لیٹر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button