بین الاقوامی

ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھلا قرار دیا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔

ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کا خیر مقدم  کرتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کے حصول میں  کردار ادا کرنے پر پاکستان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button