پاکستان

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد  پہنچ گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

وفد کا استقبال نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نے تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی۔

جے ڈی وینس نے مثبت مذاکرات کا یقین ظاہر کردیا اور کہا کہ ایران نیک نیتی دکھائے تو امریکا بھی تیار ہے۔

اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پر مشتمل ہوگا۔

ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں، پاکستان نے مہمان وفود اور مہمان صحافیوں کے لیے ویزا سہولت دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button