
سی پی این ای کا خیبرپختونخوا کے اخبارات کے واجبات کی ادائیگی پر اظہار تشکر
کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے خیبرپختونخوا کے علاقائی اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے سالہا سال سے رکے سرکاری اشتہارت کے واجبات(400 ملین روپے) کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کرنے پر صوبائی مشیر اطلاعات جناب مزمل اسلم سے اظہار تشکر کیا ہے
اور اس سلسلے میں حکومت خیبر پختونخوا بالخصوص چیف سیکریٹری کے پی، انفارمیشن سیکریٹری ، فنانس سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو نے اپنے مشترکہ بیان میں امید ظاہر کی کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ آئین کی پاسداری اور معزز عدلیہ کے حکم کی روشنی میں اخبارات کے اشتہارات کے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں گے۔
مورخہ 30 مارچ 2026 کو پشاور ہائی کورٹ نے سی پی این ای کی رٹ پٹیشن نمبر WP No. 5283-P/2023 کی سماعت کے دوران انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے پی کے کو ادائیگی کی ہدایات جاری کی تھیں۔



