سیاسیات

میں تہران، واشنگٹن، اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک کاوشوں کو سراہتا ہوں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام

پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے دانشمندی، عزم، اور امن کے لیے غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ قیادت کا مظاہرہ کیا،

ہم ایران اور امریکا کی قیادت کے تہہ دل سے معترف ہیں کہ انہوں نے تباہی کے راستے کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کرتے ہوئے کشیدگی کے دہانے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا،

میں تہران، واشنگٹن، اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا،

یہ جنگ بندی خطے کے لیے ایک نہایت اہم موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ سکون کا سانس لے، بحالی کی جانب بڑھے، اور ایک وسیع تر جنگ کے سائے سے دور ہو،

میری دعا ہے کہ یہ محض تنازع میں ایک عارضی وقفہ ثابت نہ ہو بلکہ ایک پائیدار امن کا آغاز بنے،

میری دعا ہے کہ یہ ایک ایسا امن ہو جو استحکام کو فروغ دے، تعاون کو مضبوط کرے، اور ہمارے خطے اور پوری دنیا کے لیے مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرے،

Related Articles

جواب دیں

Back to top button