پاکستان

پی ٹی آئی رہنما میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں

نمازِ جنازہ آج سمن آباد لاہور میں ادا کی جائے گی، سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار 5 اپریل کو بعد نمازِ عصر شام 5:30 بجے ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد، نزد مسجد عکسِ جمیل مین مارکیٹ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی شخصیات، پارٹی کارکنان، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

مرحومہ کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں، کارکنان اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

میاں محمد اسلم اقبال کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ پنجاب حکومت میں بطور سینئر صوبائی وزیر خدمات انجام دے چکے ہیں اور صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے اہم محکموں کے قلمدان سنبھال چکے ہیں۔ انہیں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور میں فعال کردار کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

اسلم اقبال پارٹی کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو تنظیمی سطح پر بھی مضبوط گرفت رکھتے ہیں، اور پنجاب کی سیاست میں ان کا نمایاں اثر و رسوخ رہا ہے۔

یہ سانحہ اسلم اقبال اور ان کے خاندان کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے، جبکہ پارٹی کارکنان اور قریبی حلقے ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button