
ٹیکنالوجی
فائیو جی کی کامیاب بولی، حکومت کو 510 ملین ڈالرز ملیں گے: شزا فاطمہ
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ فائیو جی کی کامیاب بولی کے بعد حکومت پاکستان کو 510 ملین ڈالرز ملیں گے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ فائیو جی کی بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بولی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہو گیا ہے۔



