
بین الاقوامی
ایران کا جوابی وار، 24 گھنٹوں میں 179 اسرائیلی زخمی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں ایران کے جوابی وار میں 24 گھنٹوں کے دوران 179 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں زخمی ہونے والوں میں اکثریت معمولی زخمیوں کی ہے۔
وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 2745 اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں۔
حکام نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں مسلسل نگرانی جاری رکھی ہوئی ہے اور انہیں طبی سہولتیں فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔



