
پاکستان
پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
: حکومت پنجاب نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے باعث سکول، کالج اور یونیورسٹیاں ، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔ شہریوں کی سہولت کے لئے ای بزنس اور "مریم کی دستک ” کے تحت سروسز جاری رہیں گی۔ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی۔ سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا



