جب یکم مارچ کو ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا تھا تو اس وقت پیٹرول کا پلیٹس ریٹ تقریباً 78 ڈالر فی بیرل تھا،
فورٹ نائٹ سائیکل میں ڈیزل کی اوسط قیمت تقریباً 88 ڈالر فی بیرل کے قریب تھی۔ تاہم آج ان قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے۔ چھ تاریخ کو پیٹرول کا پلیٹس ریٹ تقریباً 106 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل تک پہنچ چکا ہے،
جبکہ ڈیزل کی قیمت اس سے بھی زیادہ بڑھ کر تقریباً 150 ڈالر فی بیرل کے قریب جا چکی ہے۔ اسی وجہ سے ہمیں مجبوراَ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا تاکہ ملک میں توانائی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔
پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف صاحب کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ جیسے ہی عالمی صورتحال بہتر ہوگی اور موجودہ بحران میں کمی آئے گی، اسی تیزی کے ساتھ قیمتوں کو نیچے لانے اور عوام کی آمدنی و خریداری کی طاقت کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
اس وقت ہماری اولین ترجیح ملک میں توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔”


