پاکستانسیاسیات

پی ٹی آئی ناراض گروپ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات؟

پی ٹی آئی کے گرفتار سینئر رہنما شاہ محمود قریشی جو 28 اکتوبر 2025 سے پی کے ایل آئی ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں سے پی ٹی آئی ناراض گروپ جسے اصلی گروپ بھی کہا جاتا ہے مزید افراد کی ملاقاتوں کا امکان ہے

قبل ازیں فواد چوہدری عمران اسماعیل محمود مولوی کی ملاقاتیں کروائی گئیں ذرائع کا کہنا ہے سابقین جو پی ٹی آئی کے پرانے رہنما ہیں میں سے چند مزید افراد کی ملاقاتیں آج یا کل ممکن ہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہ محمود قریشی رہائی کے بعد اس گروپ اور پی ٹی آئی کو لیڈ کرتے ہوئے عمران خان کے سخت گیر موقف میں نرمی لائیں گے اور جہاں تک ممکن ہوا وہ عمران خان کو بھی انکے موقف میں نرمی لانے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں فواد چوہدری بھی اپنے موقف میں کہہ چکے ہیں کہ ہم ڈنڈے سوٹے لے کر پہاڑوں پر تو نہیں چڑھ سکتے عمران خان کو رہا کروانے کے لیے واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں

دوسری جانب پی کے ایل آئی ہسپتال کے ذرائع نے ڈیلی میل اردو کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی پتھری کی کامیاب سرجری کی گئی ہے جلد انہیں مکمل صحت یاب ہونے پر جیل حکام کو واپس جیل منتقل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button