پاکستانسیاسیات

عمران خان کی اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں تنہائی میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات شرعی اور بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہیں، اس لیے عدالت انتظامیہ کو ہدایت دے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں علیحدگی میں ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عام ملاقاتوں میں سیکیورٹی عملہ موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے میاں بیوی کو نجی طور پر بات کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور ملکی قانون دونوں ازدواجی حقوق کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، لہٰذا عدالت اس معاملے میں واضح حکم جاری کرے تاکہ جیل حکام اس پر عملدرآمد کے پابند ہوں۔

یہ درخواست اب عدالت کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی، جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں تنہائی میں ملاقات کا حق دیا جائے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button