بین الاقوامی

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا ہے، روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز فراہم کیں، ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے روسی معلومات سے زیادہ درست ہوئے، جنگ کے آغاز کے بعد روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن دیتا رہا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار اور کمانڈ سینٹرز ایران کے نشانے پر ہیں، سی آئی اے اور پنٹاگون نے روسی تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، جبکہ روسی سفارت خانے  نے بھی انٹیلی جنس تعاون کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کے حملے انتہائی درست اور منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں، چین تا حال ایران کی دفاعی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت شدید دباؤ میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button