پاکستان
لیسکو کے ایس ڈی او اے۔آئی۔ ٹاؤن نے دوسری بار بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ جیت لیا
چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے ایس ڈی او اے۔آئی۔ ٹاؤن سب ڈویژن اویس علی میمن کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ 2024-25 سے نوازا.
ایس ڈی او اے۔آئی۔ ٹاؤن اویس علی میمن کو دوسری بار بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا — پہلی بار 2021–22 میں والٹن سب ڈویژن میں شاندار کارکردگی پر یہ ایوارڈ دیا گیا تھا.
اس موقع پر منیجر آپریشنز جمشید زمان، سی ایس ڈی عباس علی اور جی ایم آپریشنز چوہدری اعجاز علی بھی موجود تھے.



