پاکستان

مساجد میں کتے باندھنے والا بیان، وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف مقدمہ درج

مساجد میں کتے باندھنے والا بیان پر وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کیخلاف این سی سی آئی نے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیلی میل اردو کو دستیاب ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ اعلی حکام کی ہدایت پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد درج کیا گیا۔

واضح رہے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے اس بیان کے بعد نہ صرف ملک میں بلکہ عالمی سطح پر ایک ہنگامہ برپا ہے جبکہ اس خوفناک بیان کو پاکستان کے سکیورٹی فورسز کے خلاف ایک سازش سمجھا جا رہا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقدمہ کی روشنی میں وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی کسی بھی وقت گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button