پاکستان

سی پی این ای کی صحافی طفیل رند کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ماتھیلو میں مقامی اخبار کے صحافی اور میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں صحافی طفیل رند کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ مقامی صحافی برادری میں شدید خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button