
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حویلی کے سامنے کھڑے ہونے پر ہونے والے جھگڑے میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں محلے دار ملزمان جاوید، نشان علی اور اسد نے مبشر نامی نوجوان کو قتل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حویلی سامنے کھڑے ہونے پر پہلے جھگڑا کیا، اور پھر فائرنگ کر دی، پیٹ میں گولی لگنے کے باعث مبشر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی، اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔