پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا، بلوچستان میں کارروائیاں، 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز خیبرپختونخوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے خلاف کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

اسی طرح ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی کی، جہاں 2 بھارتی اسپانسر خارجی دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا، فورسز نے فوری مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں 2 بھارتی اسپانسر خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کرم کے 29 سالہ سپاہی فرہاد علی طوری اور کوہاٹ کے 32 سالہ لانس نائیک صابر آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

قبل ازیں، آئی ایس پی آر نے علیحدہ جاری اعلامیے میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے گشکور میں آپریشن کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button