سیاست

کونسا دن اچھا کونسا نہیں؟ عمران خان توہم پرست ہوچکے تھے، نعیم بخاری پھٹ پڑے

سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک بیان میں نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟

نعیم بخاری نے عمران خان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں ؟

کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی توہم پرست بھی ہوگئے تھے کہ آج دن اچھا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button