پاکستان

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے، اجلاس میں مذہبی امور اور موسمیات کی وزارتوں کے حکام شریک ہیں۔

کراچی سمیت مختلف شہروں میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اتوار کو کراچی کا مطلع صاف ہوگا۔

وفاقی حکومت نے پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں۔

پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی عیدالفطر آج منائی جارہی ہے، اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی نے بھی آج سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button