جرائمجرم و سزا

جائیداد کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

ایبٹ آباد (محمد عامر شہزاد جدون)قلندرآباد متہال میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل چار زخمی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز ملزم عبد الحمید ولد یونس سکنہ سوتریاں اپنے بھتیجے کے ہمراہ متہال میں اپنے قریبی عزیز کے گھر فاتحہ خوانی کے لیئے گیا جہاں ان کے دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے اور دوران گفتگو تلخ کلامی سے بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔

فائرنگ میں اسنان عرف عبداللہ ولد سلیمان بخش ، چن زیب ، رفاقت اور نواز پسران انور قتل ہو گئے جب کہ صداقت اور سلیمان بخش زخمی حالت میں ہسپتال میں موجود ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار افراد کے قتل ہونے کی تصدیق کی گئی جب کہ تھانہ صدر مانسہرہ کی پولیس ڈی ایس پی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ۔ تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے

Related Articles

جواب دیں

Back to top button