سپیشل رپورٹ

لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ

لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ، جس میں دو لیسکو ملازمین شدید زخمی، اور  سرکاری گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔

مسلح افراد کی پشت پناہی میاں بابر اشرف نامی شخص کر رہا تھا

لیسکو ٹیم نے گوہاوا ٹبہ میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی تھی

رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں آپریشن کے دوران ملزمان موقع پر حملہ کرنے میں ناکام رہے

بعد ازاں چھ سے سات نامعلوم افراد نے لیسکو ایئر پورٹ سب ڈویژن دفتر پر دھاوا بول دیا

حملے میں فاروق لائن مین اور عرفان ALM شدید زخمی ہوئے

ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کے شیشے اور سامان توڑ دیا

واقعے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا واقعے کا نوٹس، ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے ۔

لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری رہے گا ۔

ایسے واقعات سے عملے کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button