سیاسیات

گرفتار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے جنرل فیض حمید کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کروائی، شیر افضل مروت کا انکشاف

عمران خان کے ماضی کے قریبی ساتھی معروف قانون دان شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اکرم جو پابند سلاسل ہیں نے سابق آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کروائی یہ انکشاف انہوں نے نیو ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی روف کلاسرا سے گفتگو کے دوران کیا۔واضح رہے کہ اس قبل اس طرح کا سنگین الزام یا انکشاف کبھی کسی پلیٹ فارم پر اس کھلے انداز میں سامنے نہیں آیا۔اس حوالے سے ڈیلی میل اردو نے ذمہ دار ذرائع سے معلومات لیں تو کہا گیا کہ اتنی بات تو انویسٹی گیشن میں سامنے آئی تھی سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اکرم جو اکرم مولی کے نام سے مشہور تھے تقریبا ہر روز شام کے اوقات میں عمران خان کی بیرک کے سامنے پائے جاتے تھے اور اکثر و بیشتر دیگر اوقات میں بھی عمران خان کی بیرک کے چکر لگاتے تھے تاہم انکی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی عمران خان سے ملاقات کروانے کی اتھارٹی نہیں تھی ۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جو کورٹ مارشل کے پراسیس سے گزر رہے ہیں کے بارے اس طرح کا انکشاف اور الزام شیر افضل مروت کی جانب سے عین اس وقت سامنے آیا ہے جب تمام حلقے اس مقدمہ کے فیصلے کے انتظار میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button