سپیشل رپورٹ

بھارت کا غیر قانونی حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو جعلی مقابلے میں مارنے کا منصوبہ

بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنالیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس اور بھارتی فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، انہیں مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر جعلی انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنالیا ہے۔

مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے مطابق جعلی انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردی جائیں گی، بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مذموم منصوبے کا مقصد پہلگام فالس فلیگ ناکام ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر حراست میں موجود کچھ افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button