دنیا

جنوبی ایران کی بندرگاہ میں ’بڑا‘ دھماکہ

ایران میں حکام نے کہا ہے کہ اہم بندرگاہ پر متعدد کنٹینرز دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شہید رجائی پورٹ میں ’بہت بڑے دھماکے‘ سے نقصان ہوا ہے۔
یہ علاقہ ایران کے جنوبی ساحل پر ہزمزگان صوبے میں واقع ہے۔

بندرگاہ سے منسلک ایک علاقائی عہدیدار اسماعیل مالکزادہ نے بتایا کہ ’دھماکہ شہید رجائی پورٹ کے ایک حصے میں ہوا ہے اور ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
شہید رجائی پورٹ ایران کے دارالحکومت تہران سے ایک ہزار کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے جبکہ صوبہ ہرمزگان میں بڑے بحری جہازوں سے کنٹینرز کو ہینڈل کرنے والی جدید ترین بندرگاہ سمجھی جاتی ہے۔
ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بندرگاہ عباس کے جنوب میں 23 کلومیٹر کے فاصلے پر آبنائے ہرمز میں واقع ہے جہاں سے دنیا کے تیل کا پانچوں حصہ گزرتا ہے۔
سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ بندرگاہ سے گہرے سیاہ دھویں کے بادل اُٹھ رہے ہیں۔ فوٹیج میں وہاں پڑے کنٹینرز بھی نظر آ رہے ہیں۔
ہرمزگان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سربراہ مختار صلاحشور نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’دھماکے کے بعد چار فوری رسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔‘
صوبے کی کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ مہرداد حسن زادہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’یہ واقعہ شہید رجائی پورٹ وارف کے علاقے میں رکھے گئے کئی کنٹینرز میں دھماکوں کی وجہ سے پیش آیا۔‘
انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد بتائے بغیر مزید کہا کہ ’ہم فی الحال زخمیوں کو نکال کر قریبی طبی مراکز میں منتقل کر رہے ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button