کھیل

حب ریلی کراس: منفرد اور خطرناک آف روڈ ریسنگ کا میلہ اتوار کو سجے گا

پاکستان کے سب سے منفرد اور خطرناک آف روڈ ’حب ریلی کراس‘ کا میلہ گڈانی کے ساحل پر اتوار کو سجے گا۔

حب ریلی کراس کی انتظامیہ کے مطابق گڈانی کے ساحل پر رفتار کی جنگ شروع ہو چکی ہے، جس کے لیے ملک بھر سے آنے والے ڈرائیورز نے ریکی (ٹیسٹ ڈرائیونگ) شروع کر دی ہے، اسپیڈ اور مہارت کے اس کھیل کے لیے 50 کلو میٹر کا مشکل ٹریک تیار کر لیا گیا، جس میں 7 کلو میٹر کی ساحلی پٹی بھی شامل ہیں۔

آف روڈ ریسنگ کے بڑے نام نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان محمد علی سمیت ملک کے صف اول کے ڈرائیورز ایونٹ کے دوران اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے جب کہ جیئند ہوت اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ریسنگ ایونٹ کے لیے پرو، اسٹاک، لیڈیز، ویٹرنز کے مقابلے شیڈول کیے گئے، پہلی بار الیکٹرک کار کی بھی کیٹیگری کو مقابلوں میں شامل کر لیا گیا۔

ریسنگ مقابلوں میں بائیکرز کے مقابلے بھی شیڈول ہیں، جس میں 9 مختلف بائیکس کلبز کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔

ریلی کے دوران تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے خصوصی انکلوژر بھی بنایا گیا ہے، ریلی کا فائنل مرحلہ اتوار (17 اگست) کو منعقد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button