شو بز

28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 23، جولائی ہو گی

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء) کے اشتراک سے 23 ، جولائی بروز بدھ کو الحمراء ہال ون شاہراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد ہو گی –

جس میں فلم ٹی وی سٹیج کے لیونگ لیجنڈز اداکار ، گلوکار ، گلوکارہ ، رئیل اسٹیٹ ، ہاوسنگ سیکٹر ، مارکیٹنگ کمپنیز ، برینڈز ، ایونٹ مینجمنٹ کمپنیز ، میوزک ارینجرز ، شاعر ، شاعرہ ، سی ای او ، کاسمیٹکس برینڈز ، سوشل سروسز ، کالم نگار ، اینکر ، سرائیکی اور پنجابی گلوکار ، گلوکارہ ، قوال ، تجزیہ نگار ، بزنس کمیونٹی ، انسداد منشیات ، اور دیگر مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیات کو اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا –

تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی و صوبائی وزراء ہونگے – پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button