
ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے جس میں اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایران نے ہفتہ کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھا حملہ کیا ہے جس میں ایک میزائل تل ابیب کے عین وسط میں ہدف پر آکر گرا ہے۔
ایران کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے جن میں سے بعض کو اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کردیا ۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملے میں اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں گرے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے ۔عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایران نے200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔