پاکستانحادثات

لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگی آگ پر 30 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شعلوں کو بڑھنے سے روک دیا گیا ہے جس سے آگ پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اس وقت بھی آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔

تینوں فیکٹریوں میں مختلف حصوں میں آگ ہے، فیکٹریوں کے اندر جانے کے راستے بند ہیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات ہیں۔

آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کی رات 3 بجے پیش آیا تھا، آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا تھا۔

تینوں فیکٹریوں کی عمارتوں کو بھی مخدوش قرار دیا گیا۔ فیکٹری کا ایک حصہ گرنے سے 5 افراد بھی زخمی ہوئے جن میں کے ایم سی کے فائر فائٹرز موجود تھے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل کئی گھنٹوں پر محیط ہوسکتا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button