
اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 جون کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کر لیا ، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد باریچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی ایرانی بارڈر کے قریب تمپ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق محمد حنیف نورزئی کوئٹہ سے تمپ جارہے تھے کہ راستے میں انھیں اغوا کیا گیا۔
محمد حنیف نورزئی اس سے قبل صوبے کے مختلف علاقوں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف سرکاری گاڑی پر اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جارہے تھے کہ تربت کے قریب 6 مسلح افراد نے گاڑی رکوائی اور اہلخانہ اور محافظ کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔