سیاست

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہے ہیں

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں آج ضمنی انتخاب ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق حلقہ پی پی 52 میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حلقے میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز  کوحساس قرار دیا گیا ہے۔

پی پی 52 میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے یہ نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button