
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے تمام ویزے بند کر دئیے، سعودی عرب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ”بلاک ورک ویزہ کوٹہ“ کا اجرا جون 2025 تک کیلئے معطل کر دیا ہے،
متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مملکت کی جانب سے عازمینِ حج کی آمد اور دیگر مسافروں کی نقل و حرکت کو موثر طور پر منظم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔
اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتا ہے۔جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے، وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کیلئے بلاک ورک ویزے بند کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق غیر مجاز حج کے سفر کو روکنا اور ویزے کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کو دور کرنا ہے۔
سعودی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حجاج کے غیر مجاز سفر کو روکنا اور ویزا کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے مسافر طویل مدتی، غیر قانونی طور پر قیام پذیر رہتے، یا سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج کر رہے تھے۔
ان ویزا پابندیوں کی فوری ضرورت حج 2024 کے بعد پیش آئی اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دئیے ہیں۔
یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔