پاکستان

معرکہ حق میں عظیم فتح پر ’دھڑکن پہ ایک ہی نام‘ کے عنوان سے نیا نغمہ ریلیز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آپریشن بنیان المرصوص، معرکہ حق میں عظیم فتح پر ’دھڑکن پہ ایک ہی نام‘ کے عنوان سے نیا نغمہ ریلیز کر دیا۔

آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابیوں کو نغمے میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔

بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہدا اور غازیوں کو شاندار خراج تحسین اور عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہیں، دشمن یہ یاد رکھے ’ہر لمحہ تیار ہم‘ صرف نعرہ نہیں ہمارا عزم ہے۔

نغمے کا مرکزی پیغام ’پاک وطن، پاکستان‘، حب الوطنی اور اتحاد پر مبنی ہے۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار ہے، شہریوں کی جانب سے نئے نغمے کو سراہا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button