پاکستان

سی پی این ای کا خیبر پختونخوا کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2025-26کے لیے خیبر پختونخوا کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جس کا چیئرمین طاہر فاروق اور ڈپٹی چیئرمین مسعود خان کو مقرر کیا گیا ہے

جبکہ دیگر اراکین میں عدنان ظفر، راحت اللہ خان، اعتزاز حسین شاہ، یحییٰ خان سدوزئی، ممتاز احمد صادق، عابد حمید، شاہد حمید، ممتاز بنگش، فضل حق، سلمان خان، سید قیصر رضوی، وزیر زادہ، لیاقت علی یوسف زئی، سردار نعیم، اشرف ڈار، جاوید خان آفریدی، کفایت اللہ، نجیب اللہ نوین، ارشد خان، عامر شہزاد جدون ، امجد عزیز ملک، ظاہر شاہ شیرازی، خادم علی خان اور سید علی نواز گیلانی شامل ہیں۔

اس کمیٹی کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔

اس کمیٹی کا کام خیبرپختونخوا میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا، پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button