دہشتگردی

خضدار میں اسکول بس پر حملے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید، مقدمہ درج

خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی، افسوسناک واقعے میں زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی، واقعے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مجموعی شہدا کی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے تھے،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جبکہ بلوچستان میں پراکسیز نے بزدلانہ منصوبے کی تکمیل کو ممکن بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے بھارتی پراکسیز کا استعمال کر رہا ہے۔

دریں اثنا ، اسکول بس پر بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button